لاپتہ شخص کیس میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کے سیکٹر کمانڈرز کو رپورٹ جمع کرانے کا حکم

تشکر نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ نے آزاد کشمیر کے مغوی شہری خواجہ خورشید کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

ہائیکورٹ نے آئی ایس آئی اور ایم آئی کے سیکٹر کمانڈرز کو اپنے دستخطوں سے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایس آئی اور ایم آئی کے اسلام آباد، راولپنڈی اور آزاد کشمیر کے سیکٹر کمانڈرز اپنی رپورٹس جمع کرائیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لے لیا

جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریری حکمنامہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ایف آئی اے اور سی ٹی ڈی کی جانب سے تحریری رپورٹ جمع کرائی گئی، جن کے مطابق مغوی ایف آئی اے یا سی ٹی ڈی کی حراست میں نہیں۔

وزارتِ دفاع کے لاء افسر عدالت میں پیش ہوئے اور مزید وقت مانگا۔ وزارتِ دفاع کے نمائندہ نے کہا کہ انہیں نوٹس گزشتہ روز موصول ہوا ہے۔ کیس کی آئندہ سماعت 24 جون کو ہو گی۔

54 / 100

One thought on “لاپتہ شخص کیس میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کے سیکٹر کمانڈرز کو رپورٹ جمع کرانے کا حکم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!