تھرپارکرمیں پاکستان آرمی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

گورنمنٹ ڈسپنسری میں لگائے گئے میڈیکل کیمپ میں پاک آرمی کے ساتھ ڈسٹرکٹ ہیلتھ کوارٹرز کے  ڈاکٹرز نے مریضوں کا علاج کیا

مختلف شعبہ امراض کے ماہر ڈاکٹروں میں گائنی، چائلڈ اسپیشلسٹ، میڈیکل اور پیتھالوجسٹ شامل تھے،میڈیکل کیمپ میں لیبارٹری ٹیسٹ بشمول ڈینگی،ملیریا، ہیپاٹائٹس بی اور سی، آنتوں کا بخار، حمل کے ٹیسٹ، یورن RE، بلڈ شوگر اور الٹرا ساؤنڈ کی سہولت میسر تھی

تھرپارکرمیں پاکستان آرمی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

 

مریضوں کو مفت ادویات اورسپلیمنٹس مہیا کئے گئے جبکہ مائنر او ٹی کی سہولت بھی میسر کی گئی،متعدد مریضوں کی ویکسینیشن  کے ساتھ ساتھ حفظان صحت و ابتدائی طبی امدادی کٹس بھی فراہم کی گئیں۔

مریضوں میں 285 مرد، 413 خواتین اور 316  بچوں سمیت کل 1000 سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا

مختلف امراض میں انیمیا،  URTI، ملیریا،  ڈینگی بخار، گیسٹرو اینٹرائٹس، غذائیت، ذیابیطس،  UTI ہائی بلڈ پریشر، قبل از پیدائش کی دیکھ بھال وغیرہ سے متعلق علاج معالجہ اور طبی ھدایات دی گئیں

کراچی: فاران کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی تعمیر کے خلاف حیدر علی روڈ پر شدید احتجاج

 

خواتین سےمتعلق امرض جن میں بانجھ پن کے علاوہ جلدی امراض کی بیماری، خارش، جلد کی سوزش زچہ اور بچے کی صحت کی دیکھ بھال پر خصوصی زور دیا گیا

حفظان صحت اور فرسٹ ایڈ کٹس، LHVs/ دائیوں کے درمیان تقسیم کی گئیں تاکہ ان کی محفوظ اور حفظان صحت سے متعلق مڈوائفری طریقوں میں مدد کی جا سکے

 علاقہ مکینوں نے پاک فوج کے فری میڈیکل کیمپ کا خیر مقدم کیا اور مفت علاج و ٹیسٹس کی سہولیات مہیا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

60 / 100

One thought on “تھرپارکرمیں پاکستان آرمی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!