کراچی: فاران کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی تعمیر کے خلاف حیدر علی روڈ پر شدید احتجاج

کراچی: حیدر علی روڈ پر فاران کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے رہائشی پلاٹ نمبر 60، بلاک 3، جو کے ١٠٠فٹ روڈ پر واقع ہے. جس پرایک بڑے ٹاؤن ہاؤس/ پورشن کمپلیکس کی غیر قانونی تعمیر جاری تھی . علاقہ مکینوں نے جس پر شدید احتجاج کیا ۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کو بھی متعدد شکایات کے باوجود تعمیر کا عمل جاری تھا ۔

اس رہائشی پلاٹ نمبر60، میں جو خلاف ورزی ہورہی تھی . اس میں مندرجہ ذیل خلاف ورزی شامل ہیں :-

نام نہاد بیسمیںٹ کے نام پر ١٠٠ فٹ روڈ پر ٢٢فٹ اونچی فلور کی تعمیر.
مزید براں ایک اور ذیلی بیسمیںٹ کیا تعمیر جس کی کراچی بلڈنگ قوانین میں کوئی جگہ نہی .

(COS) لازمی کھلی جگہ کی کھلام کھلا خلاف ورزی
اجازت سے ذیادہ رقبہ پر تعمیر.

 

کیونکے پہلے سے ہی اس علاقہ میں گیس اور پانی کی شدید قلّت ہے اور اب اتنی زیادہ بڑے پیمانے پر ٹاؤن ہاؤسز/پورشن کی اس تعمیر کی وجہ سے علاقہ مکین کافی پریشن تھے. مزید براں کیوں کے یہ پلاٹ پہاڑی علاقے میں واقع ہے لہذا اس پلاٹ پر اتنے بڑے پیمانے پر کھدائی کی وجہ سے اس پاس کے مکان اور ماحول کو بھی خطرات لاحق تھے ۔ جواب میں، کمیونٹی نے اس معاملے پر ہائی کورٹ سے روجوع کیا ، جس پر بالا آخر ہائی کورٹ نے فوری نوٹس لیتے ہوۓ ہدایت جاری کی ہیں جس میں بلڈر کو مزید کام کرنے سے روک دیا ہے اوربلڈر کوساتھ ساتھ ہائی کورٹ میں بھی پیش ہونے کا حکم دیا ہے .

عدالت کے فیصلے کی روشنی میں، علاقہ مکین نے امید ظاہر کی ہے کہ اب اس علاقہ میں اس طرح کی مزید کسی غیر قانونی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی ہوسکے گی. اور اس طرح کے مزید غیر قانونی کام کرنے والوں کے لئے یہ کیس نشان عبرت بن سکے گا .

50 / 100

One thought on “کراچی: فاران کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی تعمیر کے خلاف حیدر علی روڈ پر شدید احتجاج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!