گلبرگ میں پیٹرول پمپ مینیجر اور ڈرائیور فائرنگ سے زخمی، 90 لاکھ روپے محفوظ

 

گلبرگ تھانے کی حدود میں فائرنگ سے پیٹرول پمپ مینیجر اور ڈرائیور زخمی ہو گئے۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے موقع کا معائنہ کیا اور ہسپتال میں زخمی ڈرائیور اور مینیجر سے ملاقات کی۔

زخمی ڈرائیور فضل کو پیٹ میں گولی لگی جو اوپری سطح سے آر پار ہو گئی، جبکہ بینک مینیجر سید مسنون علی شاہ کی کلائی میں گولی لگی ہے۔ دونوں مضروب افراد کا علاج آغا خان ہسپتال میں جاری ہے اور وہ اب خیریت سے ہیں۔

ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ ٹائٹل جیتنے پر کانسٹیبل شاہنواز خان کو انعام اور تعریفی سند

بینک مینیجر سید مسنون علی شاہ اور ڈرائیور فضل ٹیپو PSO پیٹرول پمپ بلاک 10 فیڈرل بی ایریا سے ایک کروڑ روپے نقدی بغیر کسی سیکیورٹی کے بینک میں جمع کروانے جا رہے تھے۔ دو مسلح ملزمان نے عقبی گلی میں ان کی گاڑی کو روکا اور فائرنگ کر دی، جس سے دونوں زخمی ہو گئے۔

کار میں موجود ایک کروڑ روپے میں سے 90 لاکھ روپے جو الگ شاپر میں تھے محفوظ رہے، جبکہ ملزمان کچھ رقم چھین کر فرار ہو گئے۔ گلبرگ پولیس نے موقع پر پہنچ کر 8 عدد چلیدہ خول حاصل کیے ہیں اور ضابطے کی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

55 / 100

One thought on “گلبرگ میں پیٹرول پمپ مینیجر اور ڈرائیور فائرنگ سے زخمی، 90 لاکھ روپے محفوظ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!