ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ ٹائٹل جیتنے پر کانسٹیبل شاہنواز خان کو انعام اور تعریفی سند

تشکر نیوز: آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سندھ پولیس کے کانسٹیبل شاہنواز خان کو ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ ٹائٹل جیتنے پر 5 لاکھ روپے انعام اور تعریفی سند سے نوازا۔

کراچی، 20 جون 2024: آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ضلع غربی تھانہ مومن آباد کے کانسٹیبل شاہنواز خان سے ملاقات کی اور انہیں ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ ٹائٹل چیمپیئن آف دی چیمپیئن جیتنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر آئی جی سندھ نے شاہنواز خان کو 5 لاکھ روپے نقد انعام اور تعریفی سند پیش کی۔

کراچی دو دریا فائرنگ واقعہ: 3 افراد زخمی، 4 ملزمان گرفتار

آئی جی سندھ نے کہا کہ ایشین باڈی بلڈنگ کا ٹائٹل جیت کر آپ نے نہ صرف پاکستان بلکہ محکمہ سندھ پولیس کا نام بھی روشن کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ پولیس ہمیشہ صحت مند سرگرمیوں کو سپورٹ کرتی ہے اور اس کی مختلف اسپورٹس ٹیمز ملکی و غیر ملکی مقابلوں میں حصہ لے رہی ہیں۔

df6d280a 5a1e 42c6 b6f6 602fc0bf8a18

انہوں نے کانسٹیبل شاہنواز خان کو یقین دلایا کہ آئندہ باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں بھی سندھ پولیس مکمل سپورٹ فراہم کرے گی۔

اس موقع پر ایڈشنل آئی جی ویلفیر، ڈی آئی جی اسٹبلشمنٹ، ایس ایس پی ویسٹ، اور اے آئی جی ویلفیر اور فنانس بھی موجود تھے۔

65 / 100 SEO Score

One thought on “ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ ٹائٹل جیتنے پر کانسٹیبل شاہنواز خان کو انعام اور تعریفی سند

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!