صارفین کیلئے آئندہ سال بجلی کی اوسط قیمت کیا رہے گی؟

صارفین کیلئے آئندہ سال بجلی کی اوسط قیمت کیا رہے گی؟ آئندہ مالی کیلئے پاور پرچیز پرائس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

دستاویزات کے مطابق آئندہ سال بھی کیپسٹی چارجز سے جان نہیں چھوٹے گی، آئندہ سال کیپسٹی چارجز میں 106ارب روپے اضافے کا تخمینہ ہے۔ صارفین سال بھر کل بلز میں 65فیصد کیپسٹی چارجز بھرتے رہینگے۔

صارفین کیلئے آئندہ سال بجلی کی اوسط قیمت کیا رہے گی؟

 

دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران صارفین سال بھر کیپسٹی چارجز کی مد میں 2116ارب روپے بلز میں ادا کرینگے، رواں سال کیپسٹی چارجز کا تخمینہ 2010ارب روپے تھا۔

صارفین کیلئے آئندہ سال بجلی کی اوسط قیمت بجلی چارجز 9روپے 69پیسے فی یونٹ رہینگے، بلز میں کیپسٹی چارجز 17روپے 66 پیسے فی یونٹ ہوگا۔

حجاج کرام کو لے کر پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی

 

بجلی کی کل پیداوراری لاگت 3 ہزار 277ارب روپے رہے گی، پیداواری لاگت میں 2116 ارب کیپسٹی چارجز شامل ہوں گے۔ آئندہ سال فیول کاسٹ چارجز 8روپے فی یونٹ رہے گی یعنی بجلی کی اصل قمیت 1161ارب روپےسے زائد رہے گی۔

کیپیسٹی چارجز کیا ہیں؟

طلب اور رسد کے درمیان نہ ختم ہونے والا فرق پاکستان میں توانائی کے مسائل کی جڑ ہے، جس کی وجہ سے حکومتوں نے فیصلہ کیا کہ ملک میں مزید بجلی کی ضرورت ہے۔ اس لیے انہوں نے ملک بھر میں بجلی کے بہت سے نئے پلانٹس لگائے، جن میں سے بہت سے انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) تھے۔

یہ پاور پلانٹس بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرتے ہیں، اور ان کو لگانے والے اس بات کی ضمانت چاہتے ہیں کہ وہ اپنا پیسہ ایسی جگہ لگا رہے ہیں جہاں سے انہیں منافع حاصل ہو۔ اس لیے انہوں نے حکومت کے ساتھ بجلی خریداری کے معاہدے کیے تاکہ یہ طے کیا جا سکے کہ انہیں کس طرح معاوضہ دیا جائے گا۔

معاہدوں میں طے پایا کہ کیپیسیٹی پے منٹس زمین کی خریداری، ڈیزائن، تنصیب، ٹیکس، انشورنس، انتظامیہ، قرض خدمات اور ایکویٹی پر واپسی کے اخراجات کی قیمت پر مبنی ہوگی۔

 

 

62 / 100

One thought on “صارفین کیلئے آئندہ سال بجلی کی اوسط قیمت کیا رہے گی؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!