ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس عزیزآباد پولیس کی خفیہ اطلاع پر کاروائی اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

تشکور نیوز رپورٹنگ،

کراچی( کرائم رپورٹر)مورخہ : 14 دسمبر 2023

 ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس عزیزآباد پولیس کی خفیہ اطلاع پر کاروائی اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

 ملزمان عزیزآباد کی حدود میں خفیہ طور پر منشیات فروشی میں ملوث تھے اور عزیز آباد پولیس کو مطلوب تھے جبکہ ملزمان اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں  گرفتار ملزمان کی شناخت ولی اصغر ولد بشیر حسین اور محمد کاشف ولد محمد عالم کے ناموں سے ہوئی

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1 عدد TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزین، 30 گرام ہیروئین، نقد زرفروخدگی اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی

 گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات الزام نمبر 835/2023 کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ اور 836/2023 سندھ آرمز ایکٹ کے تحت درج کر کے ملزمان کو تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے

 ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!