تشکر نیوز: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے قربانی کے لیے 100 اونٹ، 10 بیل اور 100 بکرے خرید لیے۔ ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھاؤ تاؤ کرکے رات گئے فی بیل 10 لاکھ جبکہ فی بکرا 40 ہزار کا خریدا۔
گورنر سندھ پہلے ہی 100 اونٹ، 3 لاکھ فی اونٹ کے حساب سے خرید چکے ہیں ۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ عید کے تینوں دن 100 اونٹ قربان کریں گے اور 100 بکرے مستحقین کو دیے جائیں گے ۔
کراچی میں آج شدید گرمی پڑنے کا امکان، شدت 42 ڈگری تک محسوس کی جائیگی
انہوں نے مزید کہا کہ عید پر راشن بھی تقسیم ہو گا، تمام تر فلاحی اور سماجی کام اپنے لوگوں کے لیے کرتا ہوں۔