حماس کے ایک ہی حملے میں 8 اسرائیلی فوجی ہلاک

تشکر نیوز: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ایک ہی حملے میں 8 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے۔ حماس نے رفح میں فوجی گاڑیوں میں سفر کرنے والے 8 اسرائیلی فوجیوں کو حملہ کرکے ہلاک کیا۔

اس حوالے سے حماس کے القسام بریگیڈ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی گاڑیوں پر ایک پیچیدہ حملہ کیا جبکہ اسرائیلی فوجیوں کو ریسکیو کیلئے آنے والی ٹیم کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

گورنر سندھ نے قربانی کیلئے 100 اونٹ، 10 بیل اور 100 بکرے خرید لیے

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملے میں مزید 28 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ اسرائیل نے درجنوں گھروں کو  آگ لگا کر تباہ کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی بدترین جنگ میں 37 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ 300 سے زائد اسرائیلی فوجی بھی حماس کے حملوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

61 / 100

One thought on “حماس کے ایک ہی حملے میں 8 اسرائیلی فوجی ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!