قانون خاص کیلئےکچھ اور عام کیلئےکچھ اور ہے: سینیٹر فیصل واوڈا

تشکر نیوز: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ قانون مخصوص افراد کے لیے کچھ اور اور عام لوگوں کے لیے کچھ اور ہے۔ ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ عدالتی نظام کے جس مسئلے کی نشاندہی کر رہا ہوں، وہ یہاں کے دوہرے قوانین ہیں۔ قانون مخصوص افراد کے لیے کچھ اور اور عام لوگوں کے لیے کچھ اور ہے۔

عمران خان کا سیاسی کشیدگی کم کرنے اور پارلیمان کے اندر اور باہر روابط کا حکم

فیصل واوڈا نے کہا کہ کل کے اختلافی نوٹ کے بعد یہ تاثر ملتا ہے کہ اگر کوئی بہت مشہور ہے تو اس کے لیے قانون مختلف ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک کا کوئی مشہور گلوکار قتل کے جرم میں ملوث ہو تو کیا اس کے لیے قانون مختلف ہوگا یا اس کے ساتھ عام قاتل کی طرح قانونی سلوک ہوگا؟

 

 

سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ جب تک ہم حسب ضرورت 6 کو 9 اور 9 کو 6 کرنا نہیں چھوڑیں گے، پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔

63 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!