ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بڑا اپ سیٹ: امریکا نے سپر اوور میں پاکستان کو ہرا دیا

تشکر نیوز: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا نے پاکستان کو  سپر اوور میں شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا اور ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ امریکا نے سپر اوور میں پاکستان کو جیت کیلئے 19 رنز کا ہدف دے دیا۔

ڈیلس میں گروپ اے کے کھیلے گئے میچ میں امریکا کے کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ اس سے قبل پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے،کپتان بابر اعظم 44 اور شاداب 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

امریکا کو میچ جیتنے کے لیے آخری گیند پر 5 رنز درکار تھے، امریکی بیٹر نتیش کمار نے حارث رؤف کو چوکا مارا اور میچ برابر ہوگیا۔

پاکستان کی اننگز

امریکا کے خلاف پاکستان کو ابتدا میں مشکلات درپیش آئیں، قومی ٹیم کے 3 ٹاپ آرڈر بیٹرز پاورر پلے میں 26 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

محمد رضوان 9، عثمان خان 3 اور فخر زمان 11 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ شاداب نے شاندار بیٹنگ کی لیکن وہ بھی 40 رنز پر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے اور پھر اعظم خان صفر پر آؤٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ بابر اعظم 43 گیندوں پر 44 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ افتخار احمد 18 رنز بناسکے۔اختتامی اوورز میں شاہین آفریدی نے اچھی بیٹنگ کی، وہ 16 گیندوں پر 23 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

امریکا کی جانب سے نوتوش کینجی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سوراب  نے 2 ، علی خان نے ایک وکٹ لی۔

واضح رہے کہ امریکا کے خلاف میچ میں پاکستان نے 4 فاسٹ بولرز کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، اعظم خان، فخر زمان ، حارث رؤف، افتخار احمد، محمد عامر، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاداب خان ، شاہین آفریدی اور عثمان خان شامل ہیں۔

60 / 100

One thought on “ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بڑا اپ سیٹ: امریکا نے سپر اوور میں پاکستان کو ہرا دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!