...

عمران خان کا سیاسی کشیدگی کم کرنے اور پارلیمان کے اندر اور باہر روابط کا حکم

تشکر نیوز” پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے اپنے سخت سیاسی مؤقف میں نرمی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے سیاسی کشیدگی کم کرنے اور پارلیمان کے اندر اور باہر روابط قائم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب پی ٹی آئی کی قیادت مختلف جماعتوں سے پارلیمان کے باہر بات چیت کرے گی، اور پارلیمان میں پی ٹی آئی کی قیادت حکومتی اتحاد کے ساتھ روابط بہتر کرے گی۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات

ذرائع کے مطابق کشیدگی کم کرنے اور اسٹیبلشمنٹ سے روابط بہتر کرنے کے لیے ایک تین رکنی کمیٹی کو بھی اختیارات دے دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اداروں سے بہتر تعلقات کے لیے بیک ڈور روابط میں مصروف ہیں۔ کشیدگی میں کمی کے لیے پارٹی سیاسی اور معاشی استحکام کے ایجنڈے پر ریاست کے ساتھ ہوگی۔

 

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں کمیٹیوں سمیت متعدد معاملات پر بات چیت سے پیش رفت کی جائے گی۔

66 / 100

One thought on “عمران خان کا سیاسی کشیدگی کم کرنے اور پارلیمان کے اندر اور باہر روابط کا حکم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.