تشکر نیوز: جمعرات کو سربراہ جے یو آئی اور ممبر قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمن نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں قائمہ کمیٹیز کی تشکیل اور چمن بارڈر کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ چمن بارڈر پر کاروبار پر عائد سختیوں کی وجہ سے مقامی لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی افراد سرحد پر چھوٹے موٹے کاروبار کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں اور سرحد پر عائد پابندیوں اور ویزا کے مسائل کی وجہ سے ان کے روزگار میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عید الاضحیٰ 16 جون کو ہوگی
سربراہ جے یو آئی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مقامی لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی کہ وہ اس معاملے میں اپنا کردار ادا کریں، جس پر ایاز صادق نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔