سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عید الاضحیٰ 16 جون کو ہوگی

تشکر نیوز: سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا لہٰذا حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 15 جون جبکہ عید الاضحیٰ 16 جون کو منائی جائے گی۔

سعودی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق بروز جمعہ 7 جون ذوالحج کی پہلی تاریخ ہوگی۔ 15 جون بروز ہفتہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا جائے گا، جبکہ عید الاضحیٰ اتوار 16 جون کو منائی جائے گی۔

پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا آٹھویں بارغیرمستقل رکن منتخب ہوگیا

پاکستان میں ذوالحج کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے کراچی آفس میں 7 جون بروز جمعہ طلب کیا گیا ہے۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ اجلاس میں سپارکو، وزارت مذہبی امور، محکمہ موسمیات سمیت دیگر نمائندگان بھی شرکت کریں گے۔

67 / 100

One thought on “سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عید الاضحیٰ 16 جون کو ہوگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!