انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستانی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے دی

انڈر 19 ایشیا کپ 2024 میں پاکستانی ٹیم نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے روایتی حریف بھارت کو 43 رنز سے شکست دے دی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ کے دوران قومی انڈر 19 ٹیم کی جانب سے دیئے گئے 282 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے میں بھارتی ٹیم ناکام ہوگئی۔

بھارتی ویب سائٹ اسپورٹ اسٹار کے مطابق انڈر 19 ایشیا کپ کے دبئی میں کھیلے جانے والے پاک بھارت پہلے میچ کے دوران عثمان خان اور شاہ زیب خان کے درمیان پہلی وکٹ کے لیے 160 رنز کی شراکت کی بدولت پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے۔

شاہ زیب نے 147 گیندوں پر 10 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 159 رنز بنائے جبکہ عثمان خان 60 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

جواب میں بھارت کی پوری ٹیم 48 اوورز میں 237 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، نکھل کمار نے بھارت کے سب سے زیادہ 67 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے دوران میچ میں شائقین کا زبردست جوش اسے مزید دلچسپ بنا دیتا ہے، سخت مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنے والی ٹیم کے ملک میں شائقین کھلاڑیوں پر شدید تنقید کرتے بھی دکھائی دیتے ہیں، اہم عالمی ایونٹس کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں پر جیت کے لیے شدید دبائو کا عنصر نمایاں اثر انداز دکھائی دیتا ہے۔

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے پاکستان میں طے شدہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی ٹیم نے کھیلنے سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد آئی سی سی بورڈ کی میٹنگ میں ہائبرڈ ماڈل پیش کیا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا ’ بھارت پاکستان میں نہ کھیلے، پاکستان کھیلنے کے لیے بھارت نہ جائے’، تاہم پاکستان اپنے سخت موقف پر قائم ہے۔

57 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!