کراچی: ایف آئی اے کی عدالت سے صارم برنی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا

کراچی سٹی کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے معروف سماجی کارکن صارم برنی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی۔

تشکر نیوز کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں بچوں کو غیرقانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے اور اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی، اس دوران ایف آئی اے نے معروف سماجی کارکن صارم برنی کوعدالت میں پیش کردیا۔

کراچی: ایف آئی اے کی عدالت سے صارم برنی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا

 

ایف آئی اے کی جانب سے صارم برنی کو جسمانی ریمانڈ پر دینے کی استدعا کی گئی، تفتیشی افسر نے عدالت سے درخواست کی ’صارم برنی سے بچوں سے متعلق تفتیش کرنی ہے، جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے‘۔

صارم برنی کے وکیل سید آصف علی نے عدالت سے استدعا کی کہ وکلا کی ٹیم کو پیش ہونے کے لیے وقت دیا جائے، شروع میں اطلاعات تھیں کہ صارم برنی کو ملیر کورٹ لے جایا جارہا ہے، ہماری وکلا ٹیم ملیر کورٹ چلی گئی تھی، وہ تھوڑی دیر میں یہاں پہنچ جائیں گے۔

بعد ازاں، عدالت نے صارم برنی کی وکلا ٹیم کو پیش ہونے کے لیے 15 منٹ کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی۔

صارم برنی پر مقدمے کی تفصیلات

ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان میمن کا زخمی پولیس اہلکار کی عیادت کے لئے اسپتال دورہ

 

دوسری جانب، پاکستان سے بچوں کی امریکا اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار صارم برنی کے خلاف پہلی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، ایف آئی اے کے مطابق مقدمے میں صارم برنی کی اہلیہ کو بھی شامل تفتیش کیا جا سکتا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق صارم برنی کے خلاف حیا نامی نومولود کو 10 لاکھ روپے میں خرید کر امریکا اسمگل کیا، صارم برنی نے گزشتہ ایک سال میں امریکی والدین کو گود دینے کے نام پر 20 نومولود کو اسمگل کیا، جن میں 15 سے زائد لڑکیاں ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق امریکی تحقیقاتی ادارے بھی کیس کی چھان بین کر رہے ہیں، امریکی سفارتخانے نے صارم برنی کی جانب سے امریکا منتقل کیے گئے بچوں کا ریکارڈ ایف آئی اے حکام کو فراہم کردیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق صارم برنی پر بچوں کی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے حوالے سے مزید مقدمات درج کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایف آئی اے نے صارم برنی کو امریکا سے واپسی پر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا۔

ایف آئی اے ذرائع نے بتایا صارم برنی پر انتہائی سنگین نوعیت کے الزامات ہیں، کافی عرصے سے صارم برنی کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا رہی تھی۔

57 / 100

One thought on “کراچی: ایف آئی اے کی عدالت سے صارم برنی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!