کراچی صدر موبائل مارکیٹ میں چھینے گئے فونزکے آئی ایم ای آئی بدلنے والے دکاندار گرفتار

تشکر نیوز: گارڈن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چھینے اور چوری شدہ موبائل فونز کی آئی ایم ای آئی تبدیل کرنے والے گروہ کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن کے قبضے سے 17 موبائل فونز اور ایک موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق، گارڈن پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے سمیر، محمد عاطف اور خالد کو گرفتار کر لیا، جو چھینے اور چوری شدہ موبائل فونز کی آئی ایم ای آئی تبدیل کرتے تھے۔ ان کے قبضے سے ڈکیتی، چوری اور چھینے ہوئے 17 موبائل فونز اور ایک موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔

نیپرانے کے الیکٹرک کو بہترین کارکردگی والی کمپنی قرار دے دیا

ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق، گرفتار ملزمان اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں اور آئی ٹی میں مہارت رکھتے ہیں۔ وہ مختلف سافٹ ویئرز کی مدد سے مسروقہ موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبرز تبدیل کرتے تھے۔ یہ ملزمان بیرون ملک سے درآمد شدہ موبائل فونز اور کی پیڈ موبائل فونز کی آئی ایم ای آئی تبدیل کرکے انہیں ایکٹو کرتے تھے۔ برآمد ہونے والے موبائل فونز مختلف تھانہ جات کی حدود سے چھینے اور چوری شدہ ہیں۔

ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ سینکڑوں لوٹے گئے موبائل فونز کی آئی ایم ای آئی نمبرز تبدیل کر چکے ہیں اور متعدد دکانداروں کے نام بھی بتائے ہیں جو ان سے یہ کام کرواتے تھے۔

ملزمان عاطف اور خالد کی صدر ڈپلومیٹ مارکیٹ میں موبائل شاپ ہیں اور وہ آپس میں پارٹنرز ہیں، جبکہ سمیر کی اسی مارکیٹ میں اپنی علیحدہ شاپ ہے۔ ان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

54 / 100

One thought on “کراچی صدر موبائل مارکیٹ میں چھینے گئے فونزکے آئی ایم ای آئی بدلنے والے دکاندار گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!