بھارت میں شدید گرمی کی لہر، 33 الیکشن کمیشن اہلکاروں سمیت 74 افراد ہلاک

نئی دہلی: بھارت میں جاری ہیٹ ویوو کے باعث 33 الیکشن کمیشن اہلکاروں سمیت 74 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، ہیٹ اسٹروک سے ہلاکتیں ریاست بہار، اتر پردیش اور اوڑیسہ میں ہوئی ہیں۔ دارالحکومت نئی دہلی میں ایک شخص گرمی کی شدت سے 107 ڈگری بخار کے باعث انتقال کر گیا۔ رواں ہفتے نئی دہلی میں ریکارڈ 52 ڈگری سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بجٹ تخمینوں کے برعکس اگلے سال بھی مہنگائی برقرار، روپیہ اور زرمبادلہ ذخائر دباؤ کا شکار رہیں گے

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ گرمی کی لہر مزید جاری رہنے کا امکان ہے۔ بھارتی حکام نے لوگوں کو بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے، سایہ دار جگہوں پر رہنے اور زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

55 / 100

2 thoughts on “بھارت میں شدید گرمی کی لہر، 33 الیکشن کمیشن اہلکاروں سمیت 74 افراد ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!