تجارتی جہازوں کی حفاظت کیلیے پی این ایس اصلت بحرہند میں تعینات

تشکر نیوز: پاک بحریہ نے تجارتی جہازوں کی حفاظت کے لیے بحری جنگی جہاز پی این ایس اصلت کو ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی گشت پر بحرہند میں تعینات کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ نے بحری جنگی جہاز پی این ایس اصلت کو ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی گشت پر بحرہند میں تعینات کر دیا، یہ جہاز مخصوص ہیلی کاپٹر کے ساتھ پاکستانی بندرگاہوں پر آنے اور جانے والے تجارتی جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گا۔

مثبت معاشی اشارے پاکستان کیلئے بہتر مستقبل کی نوید ہیں، مریم نواز

پی این ایس اصلت کی تعیناتی کا مقصد بین الاقوامی جہاز رانی کی حفاظت کو بھی یقینی بنانا ہے، تعیناتی کے دوران پا ک بحریہ کا جہاز اپنے آپریشنز کے علاوہ دوست اور شراکت دار ممالک کے ساتھ مشترکہ آپریشنز میں بھی حصہ لے گا، پی این ایس اصلت بحری سفارت کاری کے تحت علاقائی بندرگاہوں کا دورہ بھی کرے گا۔

تجارتی جہازوں کی حفاظت کیلیے پی این ایس اصلت بحرہند میں تعینات

یہ جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور سینسر سے لیس ہے جو کثیر الجہتی خطرات سے نمٹنے اور وسیع پیمانے پر میری ٹائم آپریشنز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر باقاعدگی سے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔

55 / 100

One thought on “تجارتی جہازوں کی حفاظت کیلیے پی این ایس اصلت بحرہند میں تعینات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!