پنجاب میں آندھی طوفان اور آسمانی بجلی گرنے سے 6 شہری جاں بحق

تشکر نیوز:  پنجاب میں گزشتہ شب آندھی طوفان اور آسمانی بجلی گرنے سے 6 شہری جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کی رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ اور راولپنڈی میں آسمانی بجلی گرنے کے سانحات پیش آئے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے متعلقہ اضلاع کے ڈی سیز سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات کی۔

کراچی میں 10روز کے دوران ہیٹ اسٹروک کے 100 سے زائد کیسز رپورٹ

عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کی مالی معاونت کی جائے گی۔ انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد افسوس ہے۔ قدرتی آفات کا مقابلہ ملکر اور باہمی تعاون سے ہی ممکن ہے۔

ریسکیو سمیت تمام ادارے الرٹ رہیں ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کہ کوتاہی یا غیر ذمہ داری برداشت نہیں کی جائے گی۔

56 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!