...

شاہین شاہ آفریدی قومی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان مقرر

تشکور نیوز رپورٹنگ،

-پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے پرتھ میں شروع ہوگا

لاہور : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے پرتھ میں شروع ہوگا۔ شان مسعود قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے، شاہین شاہ آفریدی کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا نائب کپتان مقرر کر دیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شاہین شاہ آفریدی قومی ٹیم کے وائس کپتان کے فرائض انجام دیں گے۔دوسری جانب پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان کی پلیئنگ الیون میں آل راونڈر فہیم اشرف سمیت 4 فاسٹ باولرز کو شامل کیا گیا ہے ، پلینگ الیون مین کپتان شان مسعود، امام الحق، عبداللہ شفیق، بابراعظم ، سعود شکیل، سرفراز احمد، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

 

 

قومی ٹیم کی جانب سے عامر جمال اور خرم شہزاد آسٹریلیا کے خلاف اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے ۔اس سے قبل آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کیا جس میں کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، سٹیو سمتھ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، نیتھن لائن , جوش ہیزل ووڈ , الیکس کیری اور مچل اسٹارک شامل ہیں۔ واضح رہے کہ 2019ء کے بعد پاکستان کا آسٹریلیا کا یہ پہلا ٹیسٹ دورہ ہے جب اسے 2-0 سے شکست ہوئی تھی کیونکہ اظہر علی کی کپتانی میں مہمان ٹیم دونوں میچوں میں اننگز سے ہار گئی تھی۔ پاکستان نے اپنی پوری تاریخ میں آسٹریلیا میں کبھی ٹیسٹ سیریز نہیں جیتی۔ پاکستان نے آسٹریلین سرزمین پر اپنا آخری ٹیسٹ 1995ء میں جیتا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.