سابق ایرانی وزیر خارجہ نے ہیلی کاپٹر حادثے کا ذمہ دار امریکا کو قرار دے دیا

سابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کا ذمہ دار امریکا کو قرار دے دیا۔

تشکر نیوز کے مطابق سرکاری میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی ذمہ داری امریکی پابندیوں پرعائد ہوتی ہے، امریکی پابندیوں کے باعث ایرانی ایوی ایشن انڈسٹری کو مشکلات کا سامنا ہے۔

سابق ایرانی وزیر خارجہ نے ہیلی کاپٹر حادثے کا ذمہ دار امریکا کو قرار دے دیا

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی عوام امریکی حکومت کے جرائم کو فراموش نہیں کریں گے اور ایران عوام کے تعاون سے تمام مشکلات پرقابو پالے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان دیگر ساتھیوں کے ساتھ جاں بحق ہوگئے۔

اسلحہ، شراب برآمدگی کیس علی امین گنڈاپور کا 342 کا بیان آج بھی ریکارڈ نا ہوسکا

آج صبح حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملا تھا جس کے بعد ایرانی صدر اور ہیلی کاپٹر میں سوار افراد کے بچ جانے کی امیدیں دم توڑ گئی تھیں۔

بد قسمت ہیلی کاپٹر میں 9 افراد سوار تھے جن میں صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ امیر عبداللہیان، مشرقی آذربائیجان کے گورنر مالک رحمتی، تبریز کے امام سید محمد الہاشم،صدر کے سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈر سردار سید مہدی موسوی، باڈی گارڈ اور ہیلی کاپٹر کا عملہ موجود تھا۔

55 / 100

One thought on “سابق ایرانی وزیر خارجہ نے ہیلی کاپٹر حادثے کا ذمہ دار امریکا کو قرار دے دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!