ایس آئی یو، سی آئی اے کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری

تشکر نیوز: ایس آئی یو / سی آئی اے کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری کوئٹہ سے آئیس لاکر کراچی میں فروخت کرنے والے گینگ کی ایک خاتون رکن بمع آئیس گرفتار۔

ایس آئی یو، سی آئی اے کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری

ایس آئی یو کی ایک ٹیم کو خفیہ اطلاع ملی کہ منشیات فروش گینگ کی ایک خاتون رکن منشیات کی ترسیل کی غرض سے گلی نزد فاطمہ بائی ہسپتال، پٹیل پاڑہ، جمشید کوارٹرز موجود ہے۔ اس اطلاع پر ایس آئی یو کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے مقام بالا سے ایک خاتون کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار منشیات فروش خاتون کا نام آسیہ زوجہ شعیب دختر محمد صدیق گرفتار منشیات فروش خاتون سے 210 گرام آئیس برآمد.

کراچی سے کالعدم تحریک طالبان کا کمانڈر گرفتار، امریکی ساختہ بم برآمد

ابتدائی تفتیش میں ملزمہ نے انکشاف کیا ہے وہ منشیات بدنام زمانہ منشیات فروش سلمیٰ اور امان اور اس کے داماد عنایت سے لیکر کراچی کے مختلف مقامات پر فروخت کرتی تھیں۔

ملزمہ کے مزید انکشاف کے مطابق سلمیٰ، امان اور عنایت کوئیٹہ سے منشیات بذریعہ بس و دیگر ٹرانسپورٹ کراچی منگواتے ہیں جوکہ ملزمہ اور دیگر گینگ ممبران شہر میں فروخت کرتے ہیں۔

گرفتار ملزمہ سے برآمدہ منشیات کے خلاف تھانہ ایس آئی یو میں انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ الزام نمبر 100/2024 بجرم دفعہ 4(2)9 CNSA قاٸم کیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے۔

55 / 100

One thought on “ایس آئی یو، سی آئی اے کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!