پاکستان رینجرز اور کسٹم انٹیلی جنس کا اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن، بھاری مقدار میں غیر قانونی اشیاء برآمد

تشکر نیوز: پاکستان رینجرز (سندھ) اور کسٹم انٹیلی جنس کا اسمگلنگ کی روک تھام کے لیئے آپریشنز کا سلسلہ جاری۔

ایس آئی یو، سی آئی اے کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری

پاکستان رینجرز (سندھ)اور کسٹم انٹیلی جنس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی بلوچستان بارڈر پر واقع حب چیک پوسٹ سے دوران چیکنگ بسوں،ٹرکوں اور د یگر گا ڑیو ں سے نان کسٹم پیڈاشیاء جس میں بھاری مقدار میں سگریٹ، چھالیہ، خشک دودھ، ٹائرز، الیکٹرنک آئٹمز، فیبرکس اور مختلف نوعیت کی اشیاء خوردنوش قبضے میں لے لی گئیں۔

پاکستان رینجرز اور کسٹم انٹیلی جنس کا اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن، بھاری مقدار میں غیر قانونی اشیاء برآمد

ملزمان اسمگل شدہ سامان بسوں، ٹرکو ں اور کاروں کے خفیہ خانوں میں چھپا کر بلو چستان سے کراچی اسمگل کر تے تھے۔ جبکہ پچھلے چھ ماہ کے دوران اربوں روپے مالیت کا سامان بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈاشیاء برآمد کی گئی ہیں۔

برآمد شدہ نان کسٹم پیڈ اشیاء مزید قانونی کاروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر د ی گئی ہیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

56 / 100

2 thoughts on “پاکستان رینجرز اور کسٹم انٹیلی جنس کا اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن، بھاری مقدار میں غیر قانونی اشیاء برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!