کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر افسران کے تبادلے

تشکرنیوز: کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر افسران کے تبادلے اور تقرریاں کر دی گئیں۔

تشکر نیوز کے مطابق 18 گریڈ کے پی سی ایس افسر آصف رضا چانڈیو کو ڈائریکٹر لینڈ تعینات کردیا گیا، 19 گریڈ کے افسر محمد سلمان اللہ شرافت کو انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کا ڈائریکٹر ایڈمن لگادیا۔

کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر افسران کے تبادلے

اسی طرح شکیل احمد خان کو ڈائریکٹر ایڈمن انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے عہدے سے ہٹا کر ڈائریکٹر پارکس اینڈ ریکریشن تعینات کردیا گیا۔

19 گریڈ کے افسر محمد زاہد کو ڈائریکٹر پارکس اینڈ ریکریشن سے ہٹا کر ڈائریکٹر فائنانس اینڈ اکاؤنٹس کا عہدہ دے دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 19 گریڈ کے افسر محمد ارشد خان ڈائریکٹر مارکیٹنگ پی ایچ ایس کے عہدے پر تعینات کر دیے گئے جبکہ ڈائریکٹر مارکیٹنگ پی ایچ ایس ناصر خان کا تبادلہ کرکے ڈائریکٹر سی اینڈ آئی تعینات کر دیا گیا۔

56 / 100

One thought on “کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر افسران کے تبادلے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!