طالب علم نے 2 ڈاکوؤں کو ماردیا، فائرنگ کے تبادلے میں جاں بحق

تشکر نیوز: کراچی میں یونیورسٹی کے طالب علم نے 2 ڈاکوؤں کو ماردیا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں اپنی جان بھی گنوا بیٹھا۔

تشکر نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں سبزی منڈی کے قریب سپرہائی وے پر یونیورسٹی کے طالب علم نے ڈکیتی مزاحمت پر اپنی زندگی گنوادی تاہم وہ مقابلے میں وہ دو ڈاکوؤں کو مارنے بھی کامیاب ہوگیا۔

طالب علم نے 2 ڈاکوؤں کو ماردیا، فائرنگ کے تبادلے میں جاں بحق

22 سالہ شیخ محمد نہال اپنے ماموں محمد ایاز کے ہمراہ نارتھ کراچی میں ڈنر کرنے کے بعد واپس اپنے گھر جارہے تھا۔

سپرہائی وے کے ایس ایچ او ذوالفقار بھنگوار نے کہا کہ مسلح موٹرسائیکل سواروں نے انہیں جمالی پل کے قریب روکنے کی کوشش کی تاہم وہ نہیں رکے اور اس دوران شیخ نہال نے اپنا لائسنس یافتہ پستول نکال کر ڈاکؤوں پر فائرنگ شروع کردی۔

اس دوران ڈاکؤوں کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو ڈاکو اور نہال موقع پر جاں بحق ہوگئے جب کہ ان کے ماموں گولی لگنے سے زخمی ہوئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو عباسی شہید ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ شیخ ایاز کو ہاتھ پر گولی لگی ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

فرقہ وارانہ قتل میں ملوث دو ٹارگٹ کلرز گرفتار، 13 افراد کے قتل کا اعتراف

شیخ نہال نذیر حسین اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھی جو یونیورسٹی میں ایگریکلچر ڈپارٹمنٹ میں زیر تعلیم تھا۔ نہال کے ماموں نے نہال کی موت پر غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس شہر کو ڈاکؤوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

بعد ازاں نہال کی نمازہ جنازہ نارتھ ناظم آباد کے ایک مسجد میں ادا کی گئی۔ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف علی خورشیدی نے بھی نوجوان کے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ انہوں نے گورنر سندھ سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خلاف فوری طور پر کارروائی کریں۔

خیال رہے کہ کراچی میں رواں سال اب تک 68 شہری ڈکیٹی مزاحمت پر اپنی زندگی گنواچکے ہیں تاہم پولیس کا دعویٰ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 52 ہے۔

کورنگی میں شہری نے ڈاکو کو ہلاک کردیا

کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک اور واقعے میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری نے ڈاکو کو ہلاک کردیا۔

زمان ٹاؤن کے ایس ایچ او ملک اشرف کے مطابق مسلحہ موٹرسائیکل سوار نے کوسٹ گارڈ کے قریب ایک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی لیکن اس دوران کار میں موجود شخص نے اپنی پستول نکال لی اور دونوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو کے سینے میں گولی لگی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

57 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!