...

ڈیجیٹل پاسبان: گوگل کا پاکستان میں آن لائن سیفٹی پروگرام شروع، 2 لاکھ خاندانوں کو تربیت دینے کا اعلان

اسلام آباد: گوگل نے پاکستان میں آن لائن تحفظ اور ڈیجیٹل لٹریسی کے فروغ کے لیے ڈیجیٹل پاسبان پروگرام کا افتتاح کردیا ہے۔ پروگرام کے تحت 2 لاکھ خاندانوں کو گوگل کے آن لائن سیفٹی ٹولز کے استعمال اور بچوں کو محفوظ ڈیجیٹل ماحول فراہم کرنے کے حوالے سے تربیت دی جائے گی۔

گوگل کے کلسٹر ڈائریکٹر فرحان ایس قریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں گوگل کی موجودگی دنیا کے لیے یہ پیغام ہے کہ ملک ٹیکنالوجی اور کاروبار کے لیے کھلا ہے۔

گوگل کے نائب صدر برائے گورنمنٹ افیئرز اینڈ پبلک پالیسی ولسن وائٹ نے کہا کہ گوگل آن لائن سیفٹی کو بنیادی اہمیت دیتا ہے اور کمپنی کی بنیادی مصنوعات میں تحفظ کے فیچرز پہلے ہی شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گوگل ڈیجیٹل پاسبان پروگرام پر عمل درآمد کے لیے 5 لاکھ ڈالر خرچ کرے گا۔ پروگرام کا مقصد والدین اور خاندانوں کو عملی ڈیجیٹل ٹولز اور ڈیجیٹل لٹریسی سے متعلق وسائل فراہم کرنا ہے تاکہ بچے آن لائن دنیا میں محفوظ اور پُراعتماد انداز میں آگے بڑھ سکیں۔

مچل اسٹارک: دوسرے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن 38 رنز پر 8 وکٹیں گنوا بیٹھی

ولسن وائٹ کے مطابق تربیت مکمل کرنے کے بعد والدین اپنے بچوں کو نامناسب آن لائن مواد سے محفوظ رکھنے کے لیے دستیاب ٹولز زیادہ مؤثر انداز میں استعمال کرسکیں گے۔

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ بچوں کی تربیت اور آن لائن سرگرمیوں کی نگرانی میں والدین اور اساتذہ کا مرکزی کردار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بچوں کے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق پی ٹی اے کو روزانہ سیکڑوں شکایات موصول ہوتی ہیں۔ ان کے مطابق پی ٹی اے بطور ریگولیٹر اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہا ہے۔

حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ آج کی دنیا میں کنیکٹیویٹی انتہائی ضروری ہے اور ٹیکنالوجی کو روکا نہیں جا سکتا۔ ان کے مطابق پاکستان کو قواعد و ضوابط کے ساتھ نئی ٹیکنالوجیز سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔

چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ اتھارٹی کا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ قریبی رابطہ ہے اور وہ شکایات اور مقامی قوانین سے متعلق پلیٹ فارمز کو آگاہ کرتی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان سے موصول ہونے والی شکایات کے حوالے سے گوگل کا کمپلائنس ریٹ سب سے زیادہ ہے۔

حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ نوجوان نسل کے مستقبل کو محفوظ اور ترقی پسند بنانا ضروری ہے۔ نئی ٹیکنالوجیز کے مثبت استعمال کو فروغ دے کر نوجوانوں کے مستقبل کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

One thought on “ڈیجیٹل پاسبان: گوگل کا پاکستان میں آن لائن سیفٹی پروگرام شروع، 2 لاکھ خاندانوں کو تربیت دینے کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.