تشکر نیوز: اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔ 10 کاروائیوں کے دوران 384 کلو منشیات برآمد، 10 ملزمان گرفتار۔
کراچی ایئرپورٹ پر دو مختلف کاروائیوں میں دوحہ اور بحرین جانے والے دو مسافروں سے 280گرام آئس اور 466 گرام چرس برآمد۔
منشیات فروشوں اور منشیات نوشوں کے خلاف تھانہ سکھن پولیس کا انٹیلیجنس بیس پر آپریشن جاری
کراچی میں کنٹینر سے 280 کلو آئس برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔ کراچی میں سلطان آباد کے قریب ملزم سے 36 کلو چرس برآمد۔ ایم ون اسلام آباد کے قریب دو مختلف کاروائیوں میں دو ملزمان سے 37 کلو چرس اور 700 گرام آئس برآمد۔
آر سی ڈی روڈ حب کے قریب سے 10.8 کلو چرس برآمد۔ ہری پور میں ملزم سے 9.6 کلو چرس برآمد۔ سائوتھ ایگریکلچر سینٹر پنجاب میں ملزم سے 6 کلو چرس برآمد۔ کشمیر روڈ فیصل آباد کے قریب ملزم سے 3.6 کلو چرس برآمد۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ترجمان اے این ایف