اسلام آباد ہائیکورٹ میں مداخلت کا تاثر دیا جا رہا ہے، اٹارنی جنرل پاکستان

تشکر نیوز: اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور اعوان نے کہا ہے کہا اسلام آباد ہائی کورٹ میں مداخلت کا تاثر دیا جارہا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک جج نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے ساتھ کمیونی کیشن کی، ایک خط لکھا، اس خط کی روشنی میں یا اس خط کے مندرجات رپورٹ کچھ اس طرح سے ہوئے جس سے یہ تاثر جا رہا ہے کہ جیسے کوئی مداخلت ہو رہی ہے اسلام آباد ہائی کورٹ میں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں مداخلت کا تاثر دیا جا رہا ہے، اٹارنی جنرل پاکستان

ان کا کہنا تھا کہ ’اور ان جج صاحب کو ایک مخصوص کیس کے حوالے سے کوئی پیغام اس طرح کا گیا یا انہوں نے سمجھا یا کسی ایسے شخص کی طرف سے گیا جو نہیں جانا چاہیے، تو میں نے سوچا کہ میں اس چیز کی وضاحت ضرور کردوں‘۔

منشیات فروشوں اور منشیات نوشوں کے خلاف تھانہ سکھن پولیس کا انٹیلیجنس بیس پر آپریشن جاری

منصور اعوان نے کہا کہ آج کل تاثر دیا جارہا ہے کہ عدلیہ یا ایگزیکٹو کے درمیان تعلقات خراب ہیں، خط لکھنے کا مقصد مداخلت نہیں ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک جج کے خط کا متن سوشل میڈیا پر بھی آیا، اسلام آباد ہائی کورٹ میں مداخلت کا تاثر دیا جارہا ہے۔

 

 

55 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!