این آئی سی وی ڈی میں نااہل افراد کا کنٹرول

تشکر نیوز:  نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکلر(این آئی سی وی ڈی)میں نااہل اور کرپٹ افراد نے انتظامی معاملات میں کنٹرول حاصل کرکےمیرٹ کی دھجیاں بکھیر دی ہیں اوراس سازشی ٹولے نےملک میں امراض قلب کے بہترین اسپتال کو تباہ کرنےمیں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چھ ماہ قبل کارڈیو میں انتظامی معاملات میں ہونے والی تبدیلیوں کے بعد آنے والی نئی انتظامیہ کے بااثر افراد نے اپنااثررسوخ استعمال کرتے ہوئے قابل ترین افسران کو پریشان کرنا شروع کردیا ہے جس سے ملازمین اور سینئر عہدے داران میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق 17سے 18گریڈ میں ترقی پاتے ہی طارق شیخ نامی ڈاکٹر نے پر پرزے نکالنے شروع کردیے ہیں اور گذشتہ 6ماہ میں قابل افسران کو اپنے ٹارگٹ پر رکھنا شروع کردیا ہے،

این آئی سی وی ڈی میں نااہل افراد کا کنٹرول

ڈاکٹر طارق شیخ جو اس وقت این آئی سی وی ڈی میں ایڈمنسٹریٹر ایگزیکٹیو کے عہدے پر فائز ہے میٹرک پاس ڈپلومہ ہولڈر ایڈمنسٹریٹر مصطفیٰ حسن کے ساتھ مل کر اسپتال کے ساتھ کھلواڑ کرنے میں مصروف ہے۔ڈاکٹر طارق شیخ اور مصطفیٰ حسن دونوں 18گریڈ کے افسر اپنے سے سینئر 19گریڈ کے افسران کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ،ملازمین اور سینئر اسٹاف ڈاکٹر طارق شیخ اور مصطفیٰ حسن کی انہیں سازشوں اور بلیک میلنگ کے باعث سخت پریشان ہیں اور اس کا براہ راست اثر اسپتال کے انتظامی معاملات پر پڑرہا ہے۔19گریڈ کے افسران میں ایچ آر ہیڈ داور عباس پر دباؤ ڈال کر غیر قانونی بھرتیوں کے لیٹر نکالنے کا حکم دیا جارہا ہے اور حکم عدولی پر ان کے خلاف سخت کارروائی کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔

اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

ذرائع کے مطابق 19گریڈ کے چیف فنائسنگ افسر فیصل ستار پر مختلف لوگوں سے فون کرواکر ڈاکٹر طارق شیخ نے اپنی تن خوا 11لاکھ اور میٹرک پاس ڈپلومہ ہولڈر مصطفیٰ حسن کی تن خوا 8لاکھ تک پہنچادی ہے،19گریڈ کے قابل ترین افسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ کھوڑو جن کاشمار اسپتال کے سینئر ترین افسران میں ہوتا ہے ان کو اہم انتظامی امور سے ہٹاکر کپڑے دھونے ، پودوں کی دیکھ بال ، کچن اور اس جیسے غیر اہم شعبوں کا انچارج لگاکر قابل افسر کے تجربے سے استفادہ نہیں کیا جارہا ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ رنگین مزاج ڈاکٹر طارق شیخ جو بنکاک کے چکر بھی لگاتے رہتے ہیں ان کی اسی شوقین طبعیت کے باعث اسٹاف کے اکثر یت ان کے سامنے جانے سے ہچکچاتی ہے ۔ ایڈمنسٹریٹوایگزیکٹیو ڈاکٹر طارق شیخ کےغلط فیصلوں نے امراض قلب اسپتال کی ساکھ شدید متاثر کی ہے، بدعنوانیوں کی خبروں، بلیک میلنگ غیر ضروری برطرفیوں اور مسلسل بے قاعدگیوں نے نہ صرف اسپتال کے عملے میں خوف و ہراس کی فضا قائم کردی ہے بلکہ اسٹاف میں دن بدن بے یقینی بڑھتی جارہی ہے، این آئی سی وی ڈی کے ملازمین کی بڑی تعداد نے وزیر اعلیٰ سندھ ،چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور ملک کے باثر شخصیات کو خطوط لکھ کر اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے۔

53 / 100

One thought on “این آئی سی وی ڈی میں نااہل افراد کا کنٹرول

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!