بھگوڑے عادل راجہ کے خلاف پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن میں شکایت درج

تشکر نیوز: ملک کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والے عادل راجہ نے 2022 میں بیرون ملک فرار ہونے کے بعد پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی پلیٹ فارم کا غلط استعمال شروع کر دیا.

بھگوڑے عادل راجہ کے خلاف پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن میں شکایت درج

تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کی جانب سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کو خط لکھ دیا گیا ، خط کے متن کے مطابق "عادل راجہ 2018 تک پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کا میڈیا کورڈینیٹر تھا”، فرار ہوتے وقت عادل راجہ پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بشمول X کے پاس ورڈز بھی ساتھ لے گیا ، خط کے متن کے مطابق عادل راجہ PESS کے کے پلیٹ فارم کو غلط استعمال کر کے ملک کا نام بن الاقوامی سطح پر بدنام کر رہا ہے،

پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان کے عوام کیلیے صاف پانی کی سہولت فراہم

خط میں یہ واضح کیا گیا کہ عادل راجہ سوشل میڈیا پر جو کچھ پوسٹ کرتا ہے اس سے PESS کا کوئی تعلق نہیں، خط میں عادل راجہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ بھی  کیا گیا،یہ خط واضح کرتا ہے کہ عادل راجہ ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور پاکستان کی عوام میں جھوٹ پھیلا رہا ہے جسے روکنے کی فوری ضرورت ہے۔

letter

56 / 100

One thought on “بھگوڑے عادل راجہ کے خلاف پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن میں شکایت درج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!