عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کو گرفتار کر لیا گیا

تشکرنیوز: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کو پولیس نے سیالکوٹ سے گرفتار کر لیا۔

تشکر نیوز کے مطابق عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار نے بتایا کہ والدہ ریحانہ ڈار نے 9 مئی پر احتجاج کی کال دی تھی۔

عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کو گرفتار کر لیا گیا

ان کا کہنا تھا کہ صبح سے پولیس نے سیالکوٹ میں جناح ہاؤس کو گھیرے میں لے رکھا تھا اور گھر سے نکلتے ہی والدہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ والدہ ریحانہ ڈار سمیت متعدد خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

9 مئی ریاست، افواج پاکستان اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کیخلاف بغاوت تھی: وزیراعظم

واضح رہے کہ ریحانہ ڈار نے اس سال ہونے والے عام انتخابات میں سیالکوٹ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔71 سے خواجہ آصف کے مدمقابل الیکشن لڑا تھا اور انہیں سخت مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

57 / 100

One thought on “عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کو گرفتار کر لیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!