نیپرا: کے الیکٹرک کی 9 ماہ کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

تشکرنیوز: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے-الیکڑک کی رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تشکر نیوز کے مطابق نیپرا نے عبوری اضافے کی درخواست پر کے الیکٹرک سے تحریری جواب بھی طلب کر لیا۔

نیپرا: کے الیکٹرک کی 9 ماہ کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

دوران سماعت نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک نے 20 ارب 27 کروڑ سے 25 ارب تراسی کروڑ روپے کا عبوری اضافہ مانگا ہے۔

دوسری جانب جماعت اسلامی کراچی نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے ٹیرف میں مجوزہ اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکڑک کی نااہلی کہ سزا کراچی کے عوام کو نہیں دی جاسکتی، کے الیکڑک کا سارا انحصار آئی پی پیز اور این ٹی ڈی سی پر ہے۔

عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کو گرفتار کر لیا گیا

جماعت اسلامی کے مطابق کراچی کے شہری 3 سے 18 گھنٹے یومیہ کی لوڈشیڈنگ برداشت کر رہے ہیں۔

کورنگی ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ کے الیکڑک کی وجہ سے انڈسٹری بیٹھ گئی ہے، صارفین اب اپنا لوڈ تبدیل کرانے پر مجبور ہوگئے ہیں، وہ کراس سبسڈی ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ کے الیکٹرک نے 18 روپے 86 پیسے فی یونٹ تک کا عبوری اضافہ مانگا ہے۔

56 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!