تشکر نیوز: سانحہ 9 مئی کو ایک سال مکمل ہونے پرلیفٹیننٹ کرنل کاشف علی شہید کے بھائی نے اظہارخیال کرتے ہوئےکہا کہ،میرے بھائی نےاس قوم کےلیےاپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، مجھے افسوس ہوتا ہےان لوگوں پرجنہوں نے ہمارےشہداء کی یادگاروں کو جلایا، اگرپاک فوج ہماری حفاظت نہ کرےتوکیا ہم ایسےآزاد گھوم سکتے ہیں، ہماری فیملی سےپوچھیں کہ ہمارے دل پر کیا گزر رہی ہے،اللہ تعالی نےمیرے بھائی کو بہت بڑے عہدے سے نوازا ہے مجھے اپنے بھائی پ بہت فخر ہے۔
سانحہ 9 مئی تاریخ کا سیاہ باب ، کبھی نہیں بھلایا جا سکتا ،شہدا کے لواحقین
والدہ کاکہنا ہے کہ،9 مئی تاریخ کا سیاہ باب ہے جس کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا،9 مئی کو شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی جس سے شہداء کے لواحقین کے جذبات مجروح ہوئے،میں حکومت پاکستان سے اپیل کرتی ہوں کہ سانحہ 9 مئی کے ملزمان کو کٹہرے میں لایا جائے اور ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے،۔شہداء ہمارا فخر ہیں اور جوقومیں اپنے شہداء کی عزت نہیں کرتیں وہ صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہیں۔
فوج اور قوم میں تقسیم کی سازش ناکام
سانحہ 9 مئی ،گھناونا بیانیہ فوج اور عوام کے درمیان اعتماد کے رشتے میں دراڑ نہ ڈال سکا
شہید کے بھائی نےاظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنےبھائی کی شہادت پر فخر ہے کہ انہوں نےملک کے لیےاپنی جان کا نذرانہ پیش کیا،جو جوان اس وقت وطن کے دفاع کے لیےمامور ہیں ان سب کو میں سلام پیش کرتا ہوں، 9 مئی جیسے ہولناک واقعے سے پوری دنیا میں ہمارے ملک کی بدنامی ہوئی۔