اسلام آباد (تشکر نیوز) — وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے باضابطہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ وزارتِ صحت آمد پر وفاقی سیکرٹری ندیم محبوب اور دیگر سینئر افسران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
پی ٹی آئی کے 25 رہنماؤں اور کارکنوں کو جے آئی ٹی میں دوبارہ پیشی کا حکم
عہدہ سنبھالنے کے بعد سید مصطفیٰ کمال نے اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں انہیں وزارتِ صحت کے مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:
"مخلوقِ خدا کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے”۔
"وزارت صحت ایک ایسا حساس ادارہ ہے جس سے کروڑوں عوام کی زندگیاں جڑی ہوئی ہیں”۔
"ہم یہ یقینی بنائیں گے کہ وزارت کے تمام فیصلے عوام کی فلاح و بہبود اور صحت پر مثبت اثر ڈالیں”۔
وزیر صحت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحت کے شعبے میں اصلاحات اور عوامی سہولت کے اقدامات کو ترجیح دی جائے گی۔
