کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

62 / 100

تشکر نیوز: صوبہ سندھ کے شہر کراچی میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، شہر قائد میں درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ گرمی کی شدت 42 ڈگری تک محسوس کی جائے گی۔

کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

تشکر نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر قائد میں سورج اپنی پوری آب و تاب پر ہے، مرطوب موسم کے باعث گرمی کی شدت بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 77فیصد ہے۔

سانحہ 9 مئی تاریخ کا سیاہ باب ، کبھی نہیں بھلایا جا سکتا ،شہدا کے لواحقین

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر بھر میں مغربی سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور انتہائی مرطوب رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!