تحریر: انعم خان
9 مئ پاکستان کے استحکام اور سلامتی کے خلاف سازشی عناصر کے خاتمے کا دن ہے۔ اس دن پاکستان کی سلامتی کے اداروں نے فوج اور قوم میں تقسیم کی سازش کو ناکام بنایا۔ 9 مئی کو پاک فوج کی مختلف تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا۔ راولپنڈی، لاہور، کراچی، اور پشاور جیسے شہروں میں ہونے والے حملے نے ملک میں بےچینی اور اضطراب پیدا کیا۔ اس حادثے میں شہیدوں کی حرمت اور غازیوں کی بزرگی پامال کی گئی جنہوں نے ہر موقع پر ملک کی حفاظت کے لیے قربانیاں دی ہیں اور ملک کے لیے بے تحاشہ خدمات پیش کیں۔ شہداء کے اہلخانہ کا شکوہ بالکل بجا ہے کہ کیوں شہداء کی یادگاروں کی حرمت پامال کی گئی۔
فوج اور قوم میں تقسیم کی سازش ناکام
کیا اس طرح کی کاروائیاں کرتے ہوئے یہ امن دشمن بھول جاتے ہیں کہ پاکستان آج قائم ہے تو صرف اپنے شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے۔ انہی شہداء نے اپنے پیاروں کو سوگوار چھوڑا تاکہ ہم خوشیاں دیکھ سکیں اور ہمارے بچے یتیمی سے بچ جائیں۔ سوشل میڈیا پر ہر گزرتے لمحے جھوٹ پھیلایا جاتا رہتا ہے،
مگر جھوٹ پھیلانے والوں کو کوئی فکر نہیں کہ اس طرح دنیا بھر میں ملک اور پاک فوج کی بدنامی ہو رہی اور ملکی سلامتی داؤ پر لگ رہی ہے۔ دراصل سوشل میڈیا پر حکومتی کنٹرول نہ ہونے سے جھوٹ پھیلانے کا زیادہ موقع ملتا ہے اور ملک دشمن عناصر کو قوم تقسیم کرنے کا موقع ملتا ہے۔ ایک مخصوص سیاسی جماعت نے سوشل میڈیا پر جھوٹ پھیلانے میں ہر حد پار کردی ہے، انھوں نے کچھ ملک دشمن وی لاگز کو اپنے طابع کیا ہوا ہے جو بیرون ملک بیٹھ کر ملک اور فوج کے خلاف زہر اگلتے ہیں۔ سانحہ 9 مئی کے بعد، قوم کو اتحاد اور یکجہتی کی بنیادوں پر مل کر اپنے ملک کے خلاف دہشت گردوں کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔
9 مئی کو عوام اور فوج میں نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر
ان واقعات میں ملوث شر پسند عناصر کو سخت سزا دینا ضروری ہے تاکہ وہ آئندہ کوئی ایسی حرکت نہ کر سکے۔ پاک فوج کی حمایت اور قوم کی امن و امان کے لیے حکومت کی کارروائیوں کا قطعی انجام مطلوب ہے۔ اس وقت قومی سلامتی کو بنیادی ترین ترقیاتی مقصد قرار دینا ضروری ہے، تاکہ ملک میں امن و امان برقرار رہے۔