...

جلد رجسٹریشن کرائیں،10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن

تشکر نیوز: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ غیر رجسٹرڈگاڑیوں کو 10مئی کے بعد ایکسائزڈیپارٹمنٹ اپنی تحویل میں لیگی، موٹرسائیکل اورگاڑیوں والےاپنی غیررجسٹرڈگاڑیاں جلدرجسٹرڈکروالے۔

کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسکولوں اور کالجز کو اپنےاسٹاف پرنظررکھنی ہے، سندھ پولیس نے بھی منشیات کے خلاف تعاون کا یقین دلایا۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ صدر زرداری نےکرائم اورمنشیات کےخلاف کریک ڈاؤن کاحکم دیا، ڈیڑھ ماہ میں1ہزار22ایف آئی آراور1500کےقریب ملزمان کوگرفتارکیا، 236کلوآئس،900 کلو ہیروئن مختلف کارروائیوں میں پکڑی گئی۔

انہوں نے کہا کہ غیر رجسٹرڈگاڑیوں کو 10مئی کے بعد ایکسائزڈیپارٹمنٹ اپنی تحویل میں لیگی، موٹرسائیکل اورگاڑیوں والےاپنی غیررجسٹرڈگاڑیاں جلدرجسٹرڈکروالے، ایکسائزڈ یپارٹمنٹ 10مئی سے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنےجارہاہے۔

پولیس اہلکاروں پر حملہ آوروں کو معافی نہیں، ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی کا اعلان

وزیر اطلاعات نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ گاڑیاں زیادہ تر دہشت گردی میں استعمال ہوتی ہے، شہری ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے اپنی اصل نمبر پلیٹ وصول کرلے، جو بھی غیر رجسٹرڈ گاڑی چلائے گا، ہم گاڑی تحویل میں لیں گے۔

جلد رجسٹریشن کرائیں،10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن

شرجیل میمن نے کہا کہ ایکسائزڈپارٹمنٹ نےمنشیات فروشوں کےخلاف اشتہارات بھی دیے، جیکب آبادمیں 2 خواتین پکڑی گئی جو منشیات سپلائی کررہی تھی، اس سے قبل مکیش کمار چاؤلہ صاحب کی قیادت میں بڑی کارروائیاں ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ کل بھی کچےمیں بڑےڈاکوؤں کو مارا گیا ہے، پولیس اور رینجرز مشترکہ طور پر کچے کے ڈاکوؤں کےخلاف آپریشن کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سنی اتحادکونسل نےمخصوص نشستوں کے لیے لسٹ جمع نہیں کروائی تھی، یہ ملک آئین پاکستان پر ہی چلتا ہے کسی کی خواہشات پر ملک نہیں چل سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اسکولوں کے مالکان کو بلا کر انہیں ہم مستقبل کا لائحہ عمل بتائیں گے، ہم مختلف اسکولوں میں جاکر بچوں کے ٹیسٹ لیں گے، بچوں کےٹیسٹ کو پبلک نہیں کیاجائے گا بلکہ تفتیش ہوگی اور ملوث لوگ گرفتار ہوں گے۔

62 / 100

3 thoughts on “جلد رجسٹریشن کرائیں،10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.