تشکرنیوز: پولیس اہلکاروں پر گولیاں برسانے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا۔ ایس ایس پی ملیر، کاشف آفتاب عباسی، ایس ایس پی ضلع ملیر کی سربراہی میں ضلعی پولیس دفتر میں اجلاس منعقد کیا گیا۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس برانچ، دفترری سٹاف، ضلع کے تمام سب ڈویژنل پولیس افسران و تھانیداروں نے شرکت کی۔ ایس ایس پی ضلع ملیر نے ھدایات جاری کی ہیں کہ تھانے آنے والے سائلین کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لاۓ جائیں۔
ضلع ملیر میں سٹریٹ کرمنلز کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے کرنے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کو اولین ترجیح بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
ایس ایس پی ضلع ملیر نے آئی جی صاحب نے انسپکٹر جنرل آف پولیس کے احکامات کے تحت گٹکا ماوا، منشیات، آرگنائزر کرائم کیخلاف جاری مہم کو مزید تیز کرنے کی ھدایات جاری کی ہیں۔
میمن گوٹھ میں زخمی ہونے والے اہلکاروں پر گولیاں برسانے والوں کو گرفتار کرنے اور قانون کے کٹہرے میں لانے کا عزم کیا گیا۔