...

اہم سنگِ میل، پاکستان کا تاریخی خلائی مشن ’آئی کیوب کیو‘ چاند کیلئے روانہ

تشکر نیوز: پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن پاکستانی وقت کے مطابق 2 بج کر 27  منٹ پر خلا میں بھیجا گیا، چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن’آئی کیوب قمر‘چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے روانہ ہوا۔

اہم سنگِ میل، پاکستان کا تاریخی خلائی مشن ’آئی کیوب کیو‘ چاند کیلئے روانہ

 انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے رکن کور کمیٹی ڈاکٹرخرم خورشید نے تشکر نیوز سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کا سیٹلائٹ مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے اطراف چکر لگائے گا، سیٹلائٹ کی مدد سے چاند کی سطح کی مختلف تصاویر لی جائیں گی۔

اسکرین گریب

انہوں نے کہا کہ آئی کیوب قمر کا ڈیزائن اور ڈیولپمنٹ چین اور سپارکونے تیار کیا ہے، پاکستان کے پاس تحقیق کے لیے اپنی سیٹلائٹ سے لی جانے والی چاند کی تصاویر ہوں گی، یہ دنیا کا پہلا مشن ہے جو چاند کی دوسری طرف سے نمونے حاصل کرے گا، یہ مشن 53 دن پر مشتمل ہوگا۔

پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی روانگی آج، مشن 6 ماہ تک چاند کے اطراف چکر لگائے گا

انہوں نے مزید کہا کہ اس مشن میں  چاند پر چکر لگانا، ٹیک آف کرنا اور واپس پہنچنا شامل ہے، یہ 2 کلو گرام تک کا مادہ اٹھانے کی کوشش کرے گا۔

جنرل منیجر آئی ایس ٹی سید ثمر عباس کا کہنا تھاکہ یہ تاریخ ساز مناظر ہیں، پاکستان کا پرچم چاند کے مدار میں پہنچنے والا ہے۔

2022 میں چینی نیشنل اسپیس ایجنسی نے ایشیا پیسیفک اسپیس کارپوریشن آرگنائزیشن (ایپسکو) کے ذریعے رکن ممالک کو چاند کے مدار تک مفت پہنچنے کا منفرد موقع فراہم کیا تھا۔

ایپسکو کی پیش کش پر رکن ممالک نے اپنے منصوبے بھیجے تھے، ایپسکو کے رکن ممالک میں پاکستان، بنگلا دیش، چین، ایران، پیرو، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ اور ترکی شامل ہیں۔

پاکستان کی جانب سے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی نے بھی مجوزہ منصوبہ جمع کرایا تھا، 8 ممالک میں سے صرف پاکستان کے منصوبے کو قبول کیا گیا، دو سال کی محنت کے بعد سیٹلائٹ ’آئی کیوب قمر‘ کو مکمل کیا جاسکا۔

20 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.