...

ڈی ایچ اے کراچی انوسٹا و انڈس آئی ٹی فیسٹ کے موقع پر مختلف MoUs پر دستخط کرنے کی تقریب منعقد ہوئی

تشکر نیوز: ڈی ایچ اے کراچی انوسٹا و انڈس آئی ٹی فیسٹ (DHA Karachi Innovista and Indus IT Feast) کے موقع پر مختلف MoUs پر دستخط کرنے کی تقریب منعقد ہوئی تقریب میں چیف منسٹر سندھ، سید مراد علی شاہ، کور کمانڈر کراچی، لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی

شرکاء نے IT سیکٹر میں اس state of the art پراجیکٹ کو پاکستان میں ترقی اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے خوب سراہا  چیف منسٹر سندھ سید مراد علی شاہ نے تقرب سے خطاب کے دوران کہا کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے ساتھ ہم آہنگی میں آئی ٹی سیکٹر کے احیاء کو قومی ترقی کے کلیدی ستون کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے

ڈی ایچ اے کراچی انوسٹا و انڈس آئی ٹی فیسٹ کے موقع پر مختلف MoUs پر دستخط کرنے کی تقریب منعقد ہوئی

سماجی و اقتصادی ترقی میں آئی ٹی کے کردار کو بڑھانے کے لیے آئی ٹی و ٹیلی کام کی وزارت اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ فعال طور پر تعاون جاری ہے،  اپنی یوتھ کو یہ مواقع مہیا کرنا ہماری زمہ داری ہے تاکہ ملک اس فیلڈ میں دن دگنی رات چگنی ترقی کرے، چیف منسٹر سندھ

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے تقرب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ:

آرمی سماجی و اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے میں آئی ٹی کے کردار کو بڑھانے کے لیے آئی ٹی اور ٹیلی کام کی وزارت اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ فعال طور پر تعاون کر رہی ہے

ڈی ایچ اے کراچی کے سٹریٹجک اقدامات میں آرمی کے آئی ٹی وژن کی بازگشت سنائی دیتی ہے، ڈی ایچ اے ٹیم کو  اس اہم پراجیکٹ کو چیلنجنگ انداز میں قلیل ترین مدت میں مکمل کرنے کے عظم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،  تقریب کے آغاز میں ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے نے شرکاء کو بتایا کہ: اس IT پارک میں مختلف سہولیات میسر ہونگی جن میں IT کمپنیوں کے لیے دفاتر، ورکنگ پلیسز، اسٹارٹ اپس/فری لانسرز کیلئے سہولیات اور انکیوبیشن سینٹرز وغیرہ شامل ہیں

اس کے ساتھ ہی، طویل المدتی منصوبہ (2 سال سے زائد) میں DHA/DHA سٹی کراچی میں ایک خصوصی ٹیکنالوجی زون (STZ) کی تشکیل اور DHA سٹی کراچی میں ایک وقف شدہ سلیکون سیکٹر کی ترقی شامل ہے

شرکاء نے اطمینان کا اظہار کیا کہ انڈس ہائی وے IT Hub بھرپور انداز میں Co-working spaceاور IT اقتصادی ترقی کو فروغ دے گا تقریب کے دوران ۱۹ آئی ٹی کمپنیوں جن میں microsoft بھی شامل ہے کے ساتھ MOUs سائن کیے گے

58 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.