بہاولپور: سی ٹی ڈی کے زیر حراست 2 دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

تشکر نیوز: صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے زیر حراست کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 2 دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ تشکر نیوز کے مطابق دہشت گردوں نے وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کے قتل کی منصوبہ بندی کررکھی تھی۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں عدیل عرف سیف اللہ خراسانی اور زین عرف اسد اللہ خراسانی کو بہاولپور میں چھپائے گئے اسلحہ کی نشاندہی کے لیے لے جایا جا رہا تھا، جہاں ان کے ساتھیوں نے گھات لگا کر فائرنگ کی۔

بہاولپور: سی ٹی ڈی کے زیر حراست 2 دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

حکام نے بتایا کہ فائرنگ سے دونوں زیر حراست دہشت گرد مارے گئے، فائرنگ کرنے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں نے چار رکنی نیٹ ورک تشکیل دے رکھا تھا، دونوں دہشت گردوں کو حاصل پور سے ایک قتل کی تفتیش کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں نے 4 رکنی نیٹ ورک تشکیل دے رکھا تھا، دونوں دہشت گردوں کو حاصل پور سے ایک قتل کی تفتیش کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

51 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!