...

شاہراہ فیصل پر جناح ہسپتال کے قریب بدترین ٹریفک جام

تشکر نیوز: کراچی شاہراہ فیصل پر جناح ہسپتال کے قریب بدترین ٹریفک جام ہوگیا، ٹریفک جام میں پھنسے مریض کی حالت غیر ہوگئی۔ تشکر نیوز کے مطابق ٹریفک جام کی وجہ سے شہریوں نے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کیا، شاہراہ فیصل کی لنک سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھنے سے تمام راستوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

لوگ گاڑیوں میں پھنس کر رہ گئے بدترین ٹریفک جام کے باعث مریضوں کو ہسپتال لے جانے والی ایمبولینس گاڑیاں بھی پھنس کر رہ گئیں

مریض کو پرائیوٹ گاڑی میں لے کر جانے والے تیمار دار راستہ بناتے رہے۔ ٹریفک جام اتنا شدید تھا کہ موٹر سائیکل سواروں کو بھی فٹ پاتھ تک پر راستہ نہ مل سکا، ٹریفک جام کے دوران ٹریفک پولیس کی روایتی نااہلی دیکھنے میں آئی، ٹریفک پولیس کے اہلکار کہیں دکھائی نہیں دیے۔

 

 

سڑک پر ٹریفک پولیس نہ ہونے کی وجہ سے شہری اپنی مدد آپ کے تحت راستہ بناتے رہے،۔

52 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.