تشکر نیوز: طورخم بارڈر پر فرنٹیئر کور نارتھ اور کسٹمز کی مشترکہ کارروائی میں دو مال بردار گاڑیوں سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ فرنٹیئر کورنارتھ اورکسٹمز کی مشترکہ کارروائی کے نتیجہ میں افغانستان سے پاکستان اسلحہ سمگل کرنےکی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
طورخم بارڈر پر تلاشی کے دوران دو مال بردارگاڑیوں سے غیر قانونی اسلحہ پکڑا گیا۔ جس میں تین عدد ایم 16 رائفلز، دو بریٹا پسٹل، اے کے 47 کے 4000 راونڈز، اے کے 47 کے 8 عدد بولٹس اور 40 عدد سپرنگ، 5 عدد پسٹل میگزین، 9 ایم ایم پسٹل کے 8000 راونڈز اور ایک پسٹل بغیر بیرل کے برآمد کر لی۔
ایف سی نارتھ نےگاڑیوں کے ڈرائیور اور برآمد اسلحہ مزید قانونی کاروائ کے لئے کسٹمز کے حوالے کر دیا۔ فرنٹیئرکور نارتھ غیر قانونی اسلحہ کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف متحرک ہے،اور اسلحہ سمگل کرنے کی ایسی کسی بھی کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔