پولیس، رینجرز کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن، ایک ڈاکو ہلاک

تشکرنیوز: ولیس اور رینجز نے کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا دوران جس سانول عرف سائیں بخش محمدانی نامی ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ تشکر نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ کچے کے علاقے خیر شاہ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس کی فائرنگ سے سانول عرف سائیں بخش محمدانی نامی ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کمشور کا کہنا تھا کہ ہلاک ڈاکو پر سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں، ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے تک پولیس کا آپریشن جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ 19 اپریل کو پاکستان رینجرز اور پولیس نے اندرون سندھ میں کچے کے علاقے میں مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔

پاکستان رینجرز اور سندھ پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد کارروائیاں کی تھی۔ کارروائی ضلع کشمور کے علاقوں گوٹھ غوث بخش بنگواڑ اور جاڑو خان بنگواڑ میں کی گئی۔

8 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!