عمران خان کی 3 اور شاہ محمود قریشی کی 2 مقدمات میں ضمانتیں منظور

 پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی 3 اور سائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی 2 مقدمات میں ضمانتیں منظور ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی توڑ پھوڑ کے 3 اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی 2 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں، اس حوالے سے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے درخواستوں پر سماعت کی، دوران سماعت پراسیکیوٹر راجہ نوید اور پی ٹی آئی کے وکلاء سردار مصروف اور خالد یوسف عدالت میں پیش ہوئے۔

اس موقع پر پراسیکیوٹر راجہ نوید نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے جان بوجھ کر احتجاج کروایا، عمران خان نے عوام کو ورغلایا اور اشتعال پیدا کرنے کی کوشش کی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو غیر ضروری نرمی دی جا رہی ہے، عدالت سے ہے کہ شاہ محمود قریشی اور عمران خان کی ضمانتیں خارج کی جائیں۔

جج نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ ’شاہ محمود قریشی اور عمران خان موقع پر تو موجود نہیں تھے‘؟ جس پر پراسیکیوٹر راجہ نوید نے جواب دیا کہ ’جی نہیں ! شاہ محمود قریشی اور عمران خان موقع پر موجود نہیں تھے‘، اس پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ ’دیگر شریک ملزمان کی ضمانتیں کنفرم ہو چکی ہیں‘۔

اس کے ساتھ ہی اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں 30، 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے جج نے فیصلہ سنایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں منظور کی جاتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!