...

فنکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے نیشنل ایوارڈ کا اجراء ہونا چاہیی:اداکارہ ثناء

پاکستانی اداکارہ ثناء نے کہا ہے کہ اداکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے دوبارہ سے نیشنل ایوارڈ کا اجراء ہونا چاہیے ۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل پاکستان میں سالانہ چار ،پانچ ایوارڈ ہوا کرتے تھے جن میں نیشنل ایوارڈ سب سے بڑا ایوارڈ تصور کیا جاتا تھا جبکہ اس کے ساتھ نگار ایوارڈ بھی اداکاروں کیلئے ایک توانا ئی اور آکسیجن کی حیثیت رکھتا تھا ۔

مگراب گزشتہ کئی سالوں سے یہ سلسلہ بالکل ختم ہوچکا ہے ۔انہوںنے کہاکہ فوری طور پر نیشنل ایوارڈ کے ساتھ دیگر ایوارڈ زکے اجراء کا عمل بھی شروع کرنا چاہیے ۔ایوارڈ سے فنکاروں کے فن کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور ایوارڈ جیتنے والے کے مقابلے میں دوسرا اداکار پہلے سے بہتر پرفارمنس دینے کی کوشش کرتا اور اس طرح مقابلے کا مثبت رحجان سامنے آتا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.