ملت ایکسپریس خاتون ہلاکت کیس میں ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

تشکر نیوز: ملت ایکسپریس میں پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے کے بعد ٹرین سے گر کر ہلاک ہونے والی خاتون کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی۔

ٹرین میں ریلوے پولیس اہلکار نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔ بعدازاں پتہ چلا کہ خاتون کی لاش بنی گوٹھ ریلوے اسٹیشن کے قریب سے ملی۔ خاتون کی ٹرین میں ایک اور ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ عجیب و غریب باتیں اور حرکتیں کررہی ہے۔

محکمہ ریلوے کا کہنا ہے کہ خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور اس نے چلتی ٹرین سے چھلانے لگاکر خودکشی کی جبکہ اہل خانہ نے پولیس اہلکار پر خاتون کو چلتی ٹرین سے دھکا دے کر قتل کرنے کا الزام لگایا ہے۔

9 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!