سندھ بلڈنگ کنٹرول اٹھارٹی کے ڈی جی رشید سولنگی کی ہدایت پر” رین ایمرجنسی سینٹر“ قایم

کراچی (فراز حسین رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اٹھارٹی کے ڈی جی رشید سولنگی کی ہدایت پر ڈاریکٹر ڈیمولیشن عبدالسجاد خان کی سربراھی میں فوری طور پر 13و 14 اپریل کیلیۓ” رین ایمرجنسی سینٹر“ قایم کر دیا گیا ھے

اس ضمن ڈاریکٹر ڈیمولیشن عبدالسجاد خان کا کہنا تھا کہ متوقع بارشوں کے پیشِ نظر سندھ بلڈنگ کنٹرول اٹھارٹی کا تمام عملہ ہائی الرٹ رہے گا اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہے

ڈاریکٹر ڈیمولیشن عبدالسجاد خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ اور میئر کراچی اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اٹھارٹی کے ڈی جی رشید سولنگی کے احکامات پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اٹھارٹی نے عملدر آمد کرتے ہوئے تمام مشینری ہائی الرٹ ہے اور جہاں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلیۓ عملہ 24 گھنٹے مستعد ھے

ڈاریکٹر ڈیمولیشن عبدالسجاد خان کا کہنا تھا ہمارا عملہ 24 گھنٹے عوام کی خدمت کے لۓ ہمہ وقت تیار اور چاق و چوبند ہے

ڈاریکٹر ڈیمولیشن عبدالسجاد خان کا کہنا تھا عوام کا تعاون ہمارے لۓ ضروری ہے کسی بھی ناگہانی آفات سے نمٹنے کے لۓ ہمارا عملہ آپکی ہی خدمت کے لۓ اپنی پوری قوت سے اپنی خدمات ادا کریگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!