ایران کے جوابی حملے کا خدشہ، امریکا نے اپنے ملازمین پر سفری پابندی عائد کردیں

امریکا نے ایران کے حملے کے خدشے کے پیش نظر اسرائیل میں اپنے ملازمین پر سفری پابندی عائد کردیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی سفارتخانے نے اپنے عملے کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ یروشلم، تل ابیب یا بیئر شیوا کے علاقوں سے باہر سفر نہ کریں۔

اسرائیل کی جانب سے 11 روز قبل شام میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کے بعد ایران نے جوابی کارروائی سے خبردار کیا تھا، واقعے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے لیڈر سمیت 13 افراد شہید ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز 11 اپریل کو امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ ایران اسرائیل پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے اور امریکا اپنے اتحادی اسرائیل کی سلامتی کے لیے پرعزم ہے۔

سیکورٹی الرٹ کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ ایران اسرائیل کو کھلے عام دھمکیاں دے رہا ہے۔

میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ’ہم زمیبی صورتحال سے متعلق باقاعدگی سے جائزہ لے رہے ہیں، میں ان مخصوص جائزوں پر بات نہیں کروں گا جس کی وجہ سے ہم نے اپنے ملازمین اور ان کی فیملی کے سفر کو محدود کردیا ہے، لیکن واضح طور پر ہم مشرق وسطیٰ اور خاص طور پر اسرائیل میں خطرے کے ماحول پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!